چین کو کس طرح روکے گا امریکہ، اردنی اخبار کا عجیب دعوی
اردن کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ چین پر قابو پانے کے لیے ایران، امریکہ کی اسٹریٹجک ضرورت بن جائے گا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اردن کے ایک اخبار نے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ امریکہ کی موجودہ اہم تشویش چین پر قابو پانا ہے اور چین کی ترقی کو سست اور کند کرنے کی اس حکمت عملی میں ایران مستقبل میں امریکہ کی اسٹریٹجک ضرورت ہے۔
فارس نیوز کے مطابق، اردن کے صحافی اور تجزیہ کار منذر الحوارات نے ملک کے اخبار الغد میں ایک مقالہ شائع کیا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ تمام شواہد خطے یعنی مغربی ایشیا کے لیے ایک جامع سیکیورٹی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے امریکہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اس فریم ورک میں ایران کو خاص رعایت بھی دیتا ہے۔
الحوارات نے "امریکہ اور ایران، کون ایک دوسرے کو مطمئن کرے گا" کے عنوان سے لکھے گئے اس مقالے میں لکھا ہے کہ امریکہ اس وقت دنیا کے کئی خطوں میں مختلف اتحاد بنا رہا ہے، لیکن اس کی اصل توجہ سمندر میں مستقبل کی جنگ پر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین اور ایشیائی نیٹو کے قیام کے ذریعے چین نامی بڑے دیو کو روکنے یا اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اردنی تجزیہ کار نے وضاحت کی کہ اس امریکی حکمت عملی میں چین کی برتری کے عمل کو سست کرنے اور اسے بحرالکاہل اور آبنائے ملاکا (بحیرہ ہند اور بحیرہ جنوبی چین کے درمیان انڈونیشیا اور ملائیشیا کے درمیان کنکشن) پر غلبہ حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہے۔
مقالہ نگار مزید لکھتے ہيں کہ خلیج فارس کے خطے کے تیل اور دنیا کی سب سے بڑی پیداوار کے درمیان مواصلاتی راستہ چین ہے۔