• دنیا کا عمر رسیدہ شخص 127 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

    دنیا کا عمر رسیدہ شخص 127 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

    Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳

    برازیلین شہری اور دنیا کے معمر ترین شخص جوز پولینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئے۔

  • امریکی صدر نے برطانوی بادشاہ کو پیچھے چھوڑ دیا (ویڈیو)

    امریکی صدر نے برطانوی بادشاہ کو پیچھے چھوڑ دیا (ویڈیو)

    Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳

    امریکہ کے 80 سالہ صدر جوبایڈن اور برطانیہ کے 74 بادشاہ چارلز سویم اُس وقت ساتھ ساتھ نظر آئے جب امریکی صدر نے برطانوی بادشاہ کے محل میں جاکر اُن سے ملاقات کی۔ حسب معمول جوبایڈن نے اس بار بھی گُل کھلایا اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے وقت وہ اپنے میزبان بادشاہ چالرز سے آگے آگے چلنے لگے اور برطانوی بادشاہ بھی چُپ چاپ ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہے۔ اس دوران دونوں ہی کنفیوز نظر آ رہے تھے کہ کرنا کیا ہے؟!

  • سبحان تیری قدرت...، پہاڑی بکریوں کی حیرت انگیز توانائی! (ویڈیو)

    سبحان تیری قدرت...، پہاڑی بکریوں کی حیرت انگیز توانائی! (ویڈیو)

    Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۳

    اس حیرت انگیز ویڈیو میں پہاڑی بکریوں کو ایک بند (ڈیم) کی کھڑی دیوار پر باآسانی چڑھتے، چلتے، چرتے اور پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بے ساختہ زبان کہہ اٹھتی ہے ’’سبحان تیری قدرت‘‘۔

  • قدرت کا نشہ کرتے حکام، لڑکھڑا کر گرتے عوام (ویڈیو)

    قدرت کا نشہ کرتے حکام، لڑکھڑا کر گرتے عوام (ویڈیو)

    Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶

    برطانوی بادشاہ چارلز کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات کے پیش نظر ریہرسل کرتے برطانیہ کے شاہی گارڈز کے کئی اہلکار گرمی کی شدت کے باعث زمین پر گر پڑے۔

  • چین؛ سمندر کی تہوں میں ملا گرانقدر تاریخی سرمایہ (ویڈیو)

    چین؛ سمندر کی تہوں میں ملا گرانقدر تاریخی سرمایہ (ویڈیو)

    May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۲

    غوطہ خوروں نے چین کے جنوبی سمندر میں دو غرق شدہ قدیمی کشتیاں دریافت کی ہیں جن کے اندر بڑی مقدار میں قدیمی اور تاریخی اشیاء بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان کشتیوں کا تعلق ’’منگ‘‘ دور حکومت سے رہا ہے۔ منگ خاندان چین کا ایک شاہی خاندان تھا جس نے چین پر 1368ء سے 1644ء تک حکومت کی۔

  • ترک صدر اردوغان کو اپنے باڈیگارڈ پر بھی اعتماد نہیں (ویڈیو)

    ترک صدر اردوغان کو اپنے باڈیگارڈ پر بھی اعتماد نہیں (ویڈیو)

    May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹

    ان دنوں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ایک ویڈیو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہے جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے انہیں حتیٰ اپنے قریبی باڈیگارڈ مصطفی مراد سومرجان پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ ایک تقریب کے دوران جب انکے باڈیگارڈ نے انہیں پانی کا ایک گلاس دیا تو انہوں نے اُسے پینے سے پرہیز کیا پھر جب وہی گلاس باڈیگارڈ نے انکے بیٹے بلال اردوغان کے ذریعے انہیں دیا تو انہوں نے فوراً اُسے اپنے ہاتھ میں لے کر پانی پی لیا۔

  • موبائل نے کتاب کی قبر کھود دی! ۔ کارٹون

    موبائل نے کتاب کی قبر کھود دی! ۔ کارٹون

    May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۶

    جب سے موبائل اور سوشل میڈیا نے انسان کو اپنا اسیر بنایا ہے تب سے انسان کتابوں سے بھی روٹھ گیا ہے اور کتابیں اسکی زندگی میں اپنا مقام و مرتبہ کھوتی جا رہی ہیں۔ اب انسان وہی پڑھتا ہے جو سوشل میڈیا پر ملتا ہے، وہی دیکھتا اور سنتا ہے جو سوشل میڈیا اسکے لئے فراہم کرتا ہے اور ستم ظریفی یہ کہ وہی سمجھتا ہے جو سوشل میڈیا اسے سمجھاتا ہے!!!

  • ایران میں بلوائیوں کی حمایت میں اپنے بال کترنے والی بیلجیئم کی وزیر کی پسپائی (ویڈیو)

    ایران میں بلوائیوں کی حمایت میں اپنے بال کترنے والی بیلجیئم کی وزیر کی پسپائی (ویڈیو)

    Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۵

    بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائن پر گزشتہ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ وہی خاتون وزیر ہیں جنہوں نے ایران پر حقوق نسواں اور آزادی کو کچلنے جیسے الزامات کے تحت چند ماہ قبل ایران میں بلوہ کرنے والوں کی حمایت میں اپنے بال کتر ڈالے تھے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایران نے بھی انہیں بڑے ہی معنیٰ دار انداز میں سلام کیا جس پر حضار اپنی ہنسی کو نہ روک سکے۔

  • جرمن وزیر خارجہ نے زاویہ کچھ زیادہ ہی گھما دیا! (ویڈیو)

    جرمن وزیر خارجہ نے زاویہ کچھ زیادہ ہی گھما دیا! (ویڈیو)

    Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۱

    جرمن وزیر خارجہ انیلینا بربوک سے جب میونخ کانفنرس کے موقع پر یہ پوچھا گیا کہ کیا یوکرین ولادیمیر پوتین کے اقتدار میں ہوتے ہوئے طولانی مدت تک تحفظ حاصل کرسکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر پوتین اپنی پالیسی میں 360 ڈگری کی تبدیلی نہ لائیں تو یہ ممکن نہیں‘‘۔ جبکہ وہ اس بات سے غافل رہیں کہ 360 ڈگری تبدیلی کا مطلب ہے ’’صفر‘‘ اور انہیں 360 ڈگری کے بجائے 180 ڈگری کہنا چاہئے تھا۔

  • امریکی فوج کا وہ آپریشن جس پر صدر جوبایڈن جھوم اٹھے تھے (ویڈیو)

    امریکی فوج کا وہ آپریشن جس پر صدر جوبایڈن جھوم اٹھے تھے (ویڈیو)

    Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴

    چند روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ امریکی صدر جوبایڈن نے چین کا ایک غیر عسکری غبارہ گرانے پر ملکی فوج کو مبارکباد دی ہے۔ شاید صدر کی یہی مبارکباد باعث بنی کہ امریکی فوج کو یہ گمان ہو چلے کہ انہوں نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔ امریکی فوج نے اپنے اس آپریشن کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں چینی غبارے کو گرانے کے لئے بھیجے گئے جنگی طیاروں کے آپریشن کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔