Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran

اسرو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں زمین کا ایک بڑا حصہ نظر آرہا ہے جبکہ اس تصویر میں چاند دائیں جانب ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے شمسی خلائی مشن آدتیہ ایل ون نے ایک سیلفی کے ساتھ خلا سے بنائی گئی زمین اور چاند کی تصاویر بھیجی ہیں۔
شمسی مشن آدتیہ ایل ون اپنی منزل لیگرینجیئن پوائنٹ (ایل ون) کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ مقام زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔
لیگرینجیئن پوائنٹ، زمین اور سورج کے درمیان موجود ہے جہاں سے سورج کو گرہن یا کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسرو نے لکھا ہے کہ آدتیہ ایل 1 نے سورج کے ایل 1 پوائنٹ کے سفر کے درمیان میں زمین اور چاند کے ساتھ سیلفی لی ہے۔

 

ٹیگس