حکومت ایران کی ترجمان نے ایران کی ایر ڈیفنس فورس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فورس نے ایرانی قومی فخر کو برقرار رکھا ہے۔
عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران طاقتور ملک ہے اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ خطے میں صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور جرائم، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی بھر پور اسلحہ جاتی اور سیاسی حمایت کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے پروازیں معمول پر آگئی ہیں۔
سعودی عرب اور ملائیشیا نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔
صیہونی حکومت کے ناکام حملوں کے بعد ایران کے تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں اور تمام اداروں، اسکولوں اور کاروباری مراکز کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئرڈیفنس نے صیہونی حملے کو ناکام بنادیا۔
لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں دو ایرانی شہریوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے سلامتی کونسل پر صہیونی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔