روس نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی شرکت کے موقف پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ انہوں نے ہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی اور مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا سے ماسکو میں ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
ایران کے نو منتخب صدر نے "نئی دنیا کے لیے میرا پیغام" کے عنوان سے ایک مقالہ شائع کرکے، خطے کے ممالک، افریقہ، چین، روس، یورپ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی ہے۔
دارالحکومت تہران کے 25 چوراہوں پر محرم کی مناسبت سے مخصوص لائٹنگ کے ذریعے عزاداری اور روضہ ہائے مبارک کی شبیہوں کے پروجکٹ کے تحت انقلاب اسکوائر پر روضہ امام حسین علیہ السلام کی نورانی دیوارکی رونمائی کردی گئی۔
ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ علم الہدی نے مختلف ممالک کے کچھ صدور کی ازواج کی طرف سے اظہار ہمدردی اور تعزیتی پیغامات کا جواب دیا ہے۔
مشعل گردانی عراق کی ان خصوصی ماتمی تقریبات میں سے ایک ہے جو ہر سال تہران کے محلے دولت آباد میں محرم کے پہلے عشرے میں سید الشہداء (ع) کے ماتمی جلوس کے ساتھ ہی منعقد کی جاتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر نے دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے سربراہوں اور اعلی عہدیداروں کے ٹیلی فونی رابطوں اور مکتوب پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور دوستانہ روابط کا فروغ نئی حکومت کی اسٹریٹیجی ہوگی۔
ایران کے یزد صوبے کے اردکان (ARDAKAN) شہر میں کربلا کے شہیدوں کی یاد میں تاریخی و روایتی مشعل جلوس عزاداروں کے ذریعے بر آمد کیا جاتا ہے۔
کربلا کے شیر خوار حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر آج جمعے کو دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے یمن کی تحریک انصاراللہ کی جانب سے ایرانی میزائل کے استعمال پر مبنی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے انصاراللہ کو کوئی ہتھیار نہیں دیا ہے