Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: صدر ایران کا دورہ پاکستان بے حد اہم

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی خبر دی ہے دریں اثنا پاکستان کے وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ اسلام آباد کو نہایت اہم قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جس میں وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور دیگر وزراء بھی شامل ہوں گے پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے اس ملک کا دورہ کریں گے ۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کل لاہور اور اس کے بعد اسلام آباد پہنچے گا پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ 

شفقت علی خان نے کہا کہ ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں باہمی اہم موضوعات ، اقتصادی تعاون ، علاقائی حالات اور عالم اسلام سمیت عالمی مسائل کا جائزہ لیں گے۔ 

دریں اثنا پاکستان کے وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ اسلام آباد کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد علاقائی امن و استحکام میں نہایت اہم کردار کے حامل ہیں۔ 

عطاء اللہ تارڑ نے آج اسلام آباد میں ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس دورے کو نہایت اہم اور قابل توجہ سمجھتے ہيںانھوں نے کہا کہ تہران و اسلام آباد نہایت اہم تعلقات کے حامل ہيں اور گذشتہ مہنیوں میں نہ صرف اس میں اعلی سطح پر فروغ آیا ہے بلکہ ہمارا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات علاقے کے امن و استحکام، مشترکہ تعاون اور مختلف میدانوں میں مشترکہ اقدام کے سلسلے میں بھی نہایت اہم کردار کے حامل ہيںپاکستان کے وزیراطلاعات نےگذشتہ برس ایران کے سابق صدر شہید رئیسی کے دورہ پاکستان کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس دورے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ دی گئی تھی ۔

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے مشیر مہدی سنائی نے بھی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر سنیچر کو صدر ایران کے دورہ اسلام آباد کی خبر دی ہےاس بات کے پیش نظر کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم تین ارب ڈالر کے قریب ہے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے دس ارب ڈالر کا ہدف رکھاگیا ہے اور اس کے مدنظر دونوں ملکوں کے تعلقات میں اقتصادی مسائل خصوصاً سرحدی تجارت کے خصوصی کردار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے چنانچہ ایرانی صدر کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر تعاون کے دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ اس موضوع کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ 

 

ٹیگس