ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کر دیا ہے۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والی کارروائی پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز ہو گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران جلدبازی میں کوئی اقدام نہیں کرے گا لیکن دمشق مں اپنے سفارتخانے کے کونسلرسیکشن پر غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آج ہمارے جدید ترین ڈرون کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت خفیہ آپریشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بحریہ اور ایرواسپیس فورس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایک بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ اور خطے میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کی رات تہران یونیورسٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز ایرانی اور بین الاقوامی استقامتی شخصیات کی قدردانی کی گئی۔
پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر نے ایران کے کینہ توز دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ راسک میں بھیانک جرم کے ذمہ داروں کو بہت جلد تلخ جوابی کارروائي کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برطانیہ کی حکومت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مغرب کی ناکام سازش پر پھر سے عمل کی کوشش کے تحت پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر اور ایران کے اس سرکاری فوجی ادارے کے دیگر 6 کمانڈروں پر پابندی لگا دیا ہے۔