آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل سلامی شہید
سردار سلامی اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔
سحر نیوز/ ایران: نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ، سردار سرلشکر پاسدار حسین سلامی، جو کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف تھے، دہشت گرد اسرائیل کے تہران پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔
آج سحر کے وقت دہشت گرد اسرائيل نے تہران اور ملک کے بعض دیگر حصوں پر حملہ کیا۔

صیہونی وزیراعظم نے ایران پر علیالصبح کیے گئے اس حملے کو بے مثال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا ہدف ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم اسرائیل کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن لمحے میں داخل ہو چکے ہیں، کیونکہ ہم نے 'شیر جیسی قوم' نامی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔"
صیہونی وزیراعظم نے مزید کہا: "ایران اب بھی ہم پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ میں اپنی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ دنوں میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔"