آگاہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی فورسز نے عراق اور شام کی سرحد پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق میں مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ملکی افواج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کے 25 ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک بار پھر عراق میں داعش کو سرگرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبہ فارس میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے شیراز میں دہشت گردانہ حملے کے دوران 13 افراد کو شہید اور 20 کو زخمی کر دیا تھا۔
شام میں تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
شامی فوج نےدرعا کے نواحی علاقوں سے داعش کے زیر استعمال بہت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونی دھاوے اور روزے دار فلسطینیوں پر جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی جارحیت کی مذمت اور غاصب صیہونی حکومت سے صرف اظہار نفرت کو ناکافی قرار دیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
عراق میں دہشتگردوں بالخصوص داعشی ٹولے کے باقیماندہ عناصر کے خلاف ملکی فورسز کا آپریشن کلین اپ جاری ہے۔