Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 ٹی ٹی پی اور داعشی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ اور واشوک اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقے واشک میں آپریشن کےلئے پہنچی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جب کہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان دہشت گردوں نے کئی مرتبہ پہلے بھی سیکورٹی فورسز پر حملے کئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے شالکوٹ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق داعش گروہ سے تھا اور ان کے ٹھکانوں سے ایک اغوا شدہ شخص کو بھی رہا کروا لیا گیا جس کو ایک ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

ٹیگس