حزب اللہ نے اسرائیل کے الجلیل علیا علاقے پر10 میزائل فائر کئے، علاقے میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے معالیہ گولان عرعر فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علیا علاقے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ الجلیل علیا پر کم سے کم دس میزائل فائر کئے گئے ہیں اور اس علاقے سے زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
درایں اثنا حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر کئے جانے والے حملے کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے معالیہ گولان عرعر فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس نے اس فوجی چھاؤنی پر فلق ون میزائل سے حملہ کیا ہے یہ حملہ ، شبعا فارمز میں زبدین فوجی چھاؤنی میں صیہونی غاصبوں کے کمانڈ سینٹر پر فلق ون میزائل کے حملے کے کچھ گھنٹوں بعد انجام پایا ہے اور اس حملے میں دشمن کو خاصا نقصان پہنچا ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے شومیرا فوجی اڈے کے اطراف کے علاقوں کو بھی میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں غاصبوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔