صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک ڈی نائن بلڈوزر کو تباہ کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
ہالینڈ میں ایران کے سفیر نے ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام ایک خط لکھ کر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم سو فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں بحران و بدامنی کی وجہ غاصب صیہونی حکومت ہے جس کی جارحیت کو بین الاقوامی ادارے بھی کنٹرول نہیں کر سکے ہیں
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں حیفا اور الجلیل کو ایک بار پھر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یحیی السنوار کی شہادت کے بعد پاکستان کے مذہبی اور سیاسی عمائدین نے رد عمل دکھاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سنوار کی شہادت، غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست رقم کر دے گی۔
حزب اللہ نے خیبر آپریشن میں "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ حیفا بندرگاہ پر میزائل حملے کئے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے نے قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد بھاری تعداد میں صیہونی پولیس نے نیتن یاہو کے گھر کو محاصرے میں لے لیا ہے۔