گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔
دشتگرد صیہونی حکومت کے فضائیہ فورسز نے اس حملے میں 80 بنکر بسٹر بم گرائے، جن میں سے ہر ایک میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
ایران کی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے تمام شہید کمانڈرز کی جگہ نئے کمانڈرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں منجملہ بیروت کے ضاحیہ علاقے پر آج بھی وحشیانہ حملے کئے جن میں تیرہ لبنانی اور شامی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اس تحریک کی مرکزي کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیدحسن نصراللہ کی شہادت کا سوگ منایا جا رہا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت، فلسطین، لبنان اور پورے علاقے میں استقامت کو مضبوط بنائے گی۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ضاحیہ کے علاقے پر صیہونی حکومت کے حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔