Feb ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • جنگ بندی قائم رکھنے کی کوششوں کو درمیان لبنانی کابینہ کو پارلیمنٹ سے ملا اعتماد کا ووٹ

لبنانی کابینہ نے نواف سلام کی قیادت میں پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائس میں سے پچانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ چار اراکین پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہيں لیا، بارہ نے مخالفت میں ووٹ ڈالے اور سترہ اراکین غیر حاضر رہے۔ لبنانی کابینہ پر یہ ووٹنگ دو دنوں تک وزراء اور وزیر اعظم کی تقریروں پر بحث کے بعد ہوئي تھی۔

نواف سلام

نواف سلام نے بدھ کے روز اپنی تقریر میں وعدہ کیا ہے کہ وہ معاشی اصلاحات پر عمل اور آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کريں گے۔ لبنانی کابینہ کو پارلیمنٹ سے ایسے حالات میں اعتماد کا ووٹ حاصل ہوا ہے کہ جب صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو قائم رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہيں۔

 

ٹیگس