اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام، مزاحمت کے میزائلوں سے حیران و پریشان اور شاکی ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم غاصب اسرائیل اور امریکہ کی گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائيل کے دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کی صبح سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو اٹھہتر افراد شہید اور چھ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران امریکا اور یورپی ملکوں نے اٹھائیس بار حزب اللہ سے تحمل کی درخواست کی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کا دائرہ پھیلانے کے درپے ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں جنگ میں توسیع کا درپے نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو علاقے کی صورتحال یکسر تبدیل ہوجاتی۔
لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کی ہے اور اس پر نامہ نگاروں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
لبنان میں حماس کے نمائندے عبدالہادی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دشمن پر جنگ بندی مسلط کی ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بیروت میں فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات اور فلسطین کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔