Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ اور لبنان میں جنگ روکنے کی امیر قطر کی عالمی برادری پر تنقید

قطر کے امیر نے علاقے کی جنگ روکنے میں عالمی براداری کی ناکامی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ روکنے میں عالمی برادری کی شکست و ناکامی، جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھانے کے مترادف ہے۔ لبنان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے قطر کے امیر نے کہا کہ قطر، اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
قطر کے امیر نے دوحہ میں ایشین کو آپریشن ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں تناؤ کو کم کرنے اور ممالک کی خودمختاری اور ان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔ قطر کے امیر نے لبنان کے خلاف جارحیت کو روکنے کےلیے عالمی برادری کے اقدامات پر بھی زور دیا اور کہا کہ قطر فلسطینی قوم کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ان کا حمایتی رہے گا۔

ٹیگس