Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran

صیہونی حکومت نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح بیروت کے "الباشورہ" محلے پر حملے میں سفید فاسفورس والے بم استعمال کئے ہیں۔ صیہونی فوج نے آج جمعرات کی صبح بیروت کے علاقے "الباشورہ" میں ایک عمارت پر بمباری کی۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں پانچ شہری شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے جو تاحال جاری ہیں۔
بدھ کی رات لبنان کی کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اس ملک کے 1928 شہریوں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں 9290 لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے۔اس تنظیم نے اس ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہونے کا اعلان بھی کیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں 55 افراد شہید اور 156 زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس