Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے ایک بار پھر بیروت ہوائي اڈے کے اطراف میں حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے یہ حملہ بیروت ہوائی اڈے کے اطراف میں کیا ہے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی بجلی منقطع ہوگئی۔
دوسری جانب صیہونی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقوں پر اپنے شدید ہوائی حملے جاری رکھے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں متعدد لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

ٹیگس