حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے جرائم میں اضافہ اس کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے اور ہم مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لبنان کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے قبرص کی ایئرلائن کو، جس کے کچھ شیئرز صیہونی کمپنی کے ہیں، لبنان کی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے دورہ بیروت کے دوران حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات اور لبنان و فلسطین کی حالیہ تبدیلیوں اور تہران ریاض سمجھوتے کے بارے میں گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جو اپنے سرکاری دورے پر ان دنوں لبنان میں ہیں، لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد حزب اللہِ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
جہاد اسلامی فلسطین نے ناجائز صیہونی حکومت کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے حزب اللہِ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خبر دی ہے۔
لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو ناجائز صیہونی ریاست کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف انتونیو گوتریش کے نام ایک شکایت ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
غاصب صیہونی ریاست نے داخلی بحران سے نجات کے لئے فلسطین کے مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے علاقوں پر حملے کئے ہیں جب کہ مزاحمتی فورسز نے میزائل اور راکٹوں سے ان کا جواب دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عارضی صیہونی حکومت رو بزوال ہے اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے بیروت میں ملاقات اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔