Aug ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ

حزب اللہ لبنان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع غاصب صیہونی فوجی چھاؤنیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے الزاعورہ نامی علاقے میں صیہونی حکومت کےتوپخانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اس سے پہلے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں الراہب فوجی اڈے اور شتولا صیہونی بستی نیز مقبوضہ جولان میں تسنوبار چھاؤنی پر حملے کی ویڈیوز جاری کی تھیں۔
دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع کفرکلا اور عیتا الشعب پر بمباری کی ہے۔

ٹیگس