ہندوستان کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کے بعد ان کے ملک میں دنیا کی دلچسپی بڑھی ہے اور سیاحت میں فروغ آیا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ جب خطرات گلوبل ہوں تو ان سے نمٹنے کے طریقے بھی، گلوبل ہونے چاہئيں۔
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی خواتین ریزرویشن بِل، تھوڑی دیر پہلے، پاس ہوگیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین ریزرویشن بل بھاری اکثریت سے پاس کرنے پر لوک سبھا کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے والے "ناری شکتی وندن" ایکٹ کو کابینہ کی منظوری کے بعد یہ آئینی ترمیمی بل آج ایوان میں پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان آج بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔
جی 20 کا سربراہی اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا اور آج اجلاس کا دوسرا اور آخری دن تھا۔ اس سے پہلے گروپ بیس نے روس کا نام لئے بغیر، جنگ یوکرین کے خاتمے کے لئے انجام دی جانے والی تعمیری کوششوں سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کل سے شروع ہوئے دو روزہ جی بیس کے سربراہی اجلاس میں دیگر اہم رہنماؤں کے علاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی ہے لیکن وہ اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی دہلی میں قیام کریں گے۔
نئی دہلی میں جی بیس کا سربراہی اجلاس آج شروع ہوگيا جس کی سربراہی ہندوستان کررہا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی دنیا کے مفاد میں ہے اور ہمارا نصب العین ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل ہے۔