Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • مودی کے 400 پار کے نعرے کی نکلی ہوا، ایودھیا کی سیٹ بھی بچانے میں ہوئے ناکام

ہندوستان کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی تقریباً اپنے اختام کو پہنچ رہی ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 273 پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کو مشکلوں کا سامنا ہے، بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور بی جے پی اتحاد این ڈی 294 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 234 نشستوں پر آگے ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

تاہم مودی جہاں ورانسی سے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے وہیں راہل گاندھی دو نشستوں پر جیت چکے ہیں۔

ہندوستانی لوک سبھا میں حکومت بنانے کےلیے کسی بھی جماعت کو 273 سیٹیں درکار ہیں لیکن مودی نے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا کر یہ کہا تھا کہ وہ دو تہائی اکثریت والی حکومت بنائیں گے تاکہ آئین میں ترمیم کر سکیں۔

حکمران اتحاد کی کامیابی کی صورت میں 73 سالہ مودی ، جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تین بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے دوسرے وزیراعظم بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ مودی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو 2014 اور 2019 میں بھاری اکثریت سے کامیابیاں دلوا چکے ہیں۔

ٹیگس