لاکھوں یمنی عوام نے کل بھی نماز جمعہ کے بعد فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔
قطر، مصر اور امریکا نے حماس اور صیہونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحیی سنوار کو تحریک کے پولیٹیکل بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہیداسماعیل ہنیہ کی اپنی پوتی کو پیار کرنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی یادگار ویڈیو سامنے آگئی۔ واضح رہے کہ مونا 11 اپریل 2024 کو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں شہید ہوئی۔
صہیونی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح دیرالبلاح میں واقع مظلوم اور بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 فلسطینی شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ میں پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
شہید اسماعیل ہنیہ کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں ایران کے عوام شرکت کر رہے ہیں اور وہ صیہونی حکومت کے بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔
پچھتر امریکی اداروں نے صیہونی حکومت کو مسلح کرنے کے اقدام پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نوجوانوں نے مقبوضہ فلسطین کے عسقلان اور غزہ پٹی کے آس پاس کی متعدد صیہونی بستیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔