Apr ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی بمباری میں غزہ کے 36 اسپتال تباہ

فلسطینی انتظامیہ کے انفارمیشن سینٹر نےاعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران 36 اسپتالوں کو بمباری اور نذرآتش کرکے مکمل طور پر مسمار اور ختم کرچکی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے انفارمیشن سینٹر نے یہ اعداد وشمار ایسے وقت میں جاری کئے ہیں کہ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے اتوار کو المعمدانی اسپتال پر دو میزائل گرائے جس کے نتیجے میں اسپتال کے ریسپشن، لیب، دواخانے اور آؤٹ ڈور سیکشن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال پر صیہونی  جنگی طیاروں کے ذریعے میزائل گرائے جانے اور زیر علاج  مریضوں کے لئے صیہونی حکومت کی دوسری وارننگ جاری ہونے کے بعد، سبھی بیمار اس اسپتال سے نکالے گئے۔
غزہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور ظالمانہ وارننگ کے نتیجے میں المعمدانی اسپتال سے نکل جانے والے زیر علاج مریض، اسپتال کے اطرف کی سڑکوں پر پڑے،  طبی امداد کے منتظر ہیں جبکہ ان میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے اورغیر انسانی اقدام کی عالمی سطح پر وسیع مذمت کی گئی ہے۔

ٹیگس