Apr ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت؛ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی سخت مذمت کی ہے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رہنے کا ذمہ دار غاصب حکومت کے حامیوں کو قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور قتل عام نیز غرب اردن میں مظلوم فلسطینی عوام کو وحشیانہ ایذائیں دیئے جانے کی براہ راست ذمہ داری غاصب حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرنے والوں، بالخصوص امریکا، برطانیہ اور جرمنی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اسرائيلی حکام کو ان کے جرائم کی سزا ملنے سے بچانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر عالمی برادری اور ذمہ دار بین الاقوامی ادارے، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی نے 17 اکتوبر 2023 کو المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کا مناسب نوٹس لیا ہوتا تو آج اس سانحے کی تکرار کا مشاہدہ نہ کیا جاتا۔

ٹیگس