اسرائیل غزہ میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ؛ اقوام متحدہ
Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے 70 فیصد غزہ کو زبردستی خالی کرنے کا حکم یا اسرائيلی فوج نے اس کو ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہمیں بڑی تشویش ہے کیونکہ امداد پہنچانے کا سلسلہ بدستور رکا ہوا ہے اور اس کے نتائج بہت تباہ کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کا احترام اور ان کی حفاظت نیز انہیں زندہ رہنے کے لئے ابتدائی ضرورت کی چیزیں ہر حال میں فراہم کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں جو اسرائيلی جنگی قیدی رکھے گئے ہیں وہ فوری اور غیر مشروط پر آزاد کئے جائيں اور غزہ میں بلاتاخیر جنگ بندی نافذ کی جائے۔