Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran

القدس بریگیڈ نے ایک صیہونی قیدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں اس قیدی نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنی ممکنہ ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شہاب نیوز کے مطابق القدس بریگیڈ نے صیہونی قیدی بارون بارسلافسکی کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں بارون کہتا ہے کہ قید ہوئے ایک سال اور چھ ماہ گزر چکے ہیں، نہ کھانا ہے نہ پانی۔ ہر طرف بمباری ہے۔ کل کا بم میرے سر پر گرے گا۔
قیدی مزید کہتا ہے کہ نیتن یاہو! میرے خون کی ذمہ داری تم پر ہے۔ بن گویر! ہمیں یہاں مت چھوڑو۔ کیوں ہمیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے؟ صرف عیدان الکساندر کی رہائی کے لیے معاہدہ کیوں؟ کیا وہ اسرائیل کا بادشاہ ہے؟ کیا وہ ہم سے بہتر ہے؟
صیہونی قیدی امریکی صدر سے مخاطب ہوکر کہتا ہے کہ ٹرمپ! تمہارے وعدے کہاں گئے؟ تم نے جو راستہ چنا وہ تباہی کا ہے۔ 7 اکتوبر کو تم شکست کھا چکے ہو، اور میرے لیے وہ دن آج بھی ختم نہیں ہوا کیونکہ میں ابھی تک اپنے گھر نہیں لوٹا۔ نیتن یاہو! اس خوفناک خواب کا خاتمہ کرو۔ کم از کم کھانے اور پانی کی اجازت دو، جھوٹ بولنا بند کرو۔ یا تو جنگ بند کرو اور ہمیں واپس لاؤ، یا پھر جنگ جاری رکھو تاکہ ہم میں سے کوئی بھی اپنے گھر واپس نہ جا سکے۔

ٹیگس