جمعرات کی صبح جنوبی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں سترہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں غاصب اسرائیل سے مربوط ایک جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے عوام نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کو ایسی اسٹریٹیجک غلطی قرار دیا ہے جو علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنےگی۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد چوبیس ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ہندوستان غزہ کی جنگ بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مسلم علما کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ علی قرہ داغی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں ایک اسلامی اور انسانی اتحاد کی تشکیل ہونی چاہئے۔
صیہونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم غزہ اور لبنان کے درمیان تنازعات میں اور حکومت کے اہداف کو حاصل کرنے اور یہاں تک کہ مقبوضہ علاقوں میں اقتصادی بحران سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ شہر حیفا کی تیل ریفائنریوں کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے ریفائنریاں بند کر دی گئی ہیں۔