غاصب صیہونی حکومت کو سزا دینے کےلئے رہبر انقلاب کے فرمان پر عمل کیا جائے گا، سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436058-غاصب_صیہونی_حکومت_کو_سزا_دینے_کےلئے_رہبر_انقلاب_کے_فرمان_پر_عمل_کیا_جائے_گا_سپاہ_پاسداران_کے_نائب_سربراہ
سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے کے حوالے سے رہبر معظم کے فرمان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کو سزا دینے کےلئے رہبر انقلاب کے فرمان پر عمل کیا جائے گا، سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ

سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے کے حوالے سے رہبر معظم کے فرمان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے فورا بعد رہبر معظم انقلاب کا حکم واضح تھا جس میں انہوں نے معزز مہمان کے خون کا انتقام لینے پر تاکید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے حکم پر بہترین انداز میں عمل کیا جائے گا اور یہی ایران کا فریضہ ہے۔ جنرل فدوی نے یحیی السنوار کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ حماس نے جس مقاومت کا راستہ انتخاب کیا ہے وہ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔