Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • عالمی برادری انسانیت کے خلاف صیہونیوں کے جرائم رکوائے، صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان

صدر ایران مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر پزشکیان نے "الدراج" کے فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکول پر رات کے وحشیانہ حملے اور 100 سے زائد پناہ گزینوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی عالمی ادارے اور اسلامی ممالک، صیہونیوں کے جرائم کے اعادے کو پوری طاقت سے روکیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا میں اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہل خانہ اور اس سانحے کے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر نے مزید کہ کہ میں عالمی اداروں اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صیہونیوں کے جرائم کو پوری قوت کے ساتھ رکوائیں۔
واضح ہے کہ شہر غزہ کے ایک اسکول میں پناہ لئے ہوئے فلسطینیوں پر جارح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر ایک سو پچیس ہوگئی جبکہ اس جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی طرح رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی لاشیں جھلس جانے کے باعث ان کی شناخت ناممکن ہوگئی ہے۔

ٹیگس