یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی آٹھ بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔
فرانس کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کو امریکہ کی حمایت حاصل رہی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی عام شہریوں کے قتل عام سے اسرائیل کو سیکورٹی فراہم نہیں ہوسکتی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور ہماری بندوقوں کا رخ حقیقی دشمن یعنی اسرائیل کی طرف ہے۔
فلسطین کے ایک طبی ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں انتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے چار فوجی ٹھکانوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔
ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔