-
پاکستان: مولانا فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۰پاکستان کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
-
پاکستان: حکومت کو ایم ڈبلیو ایم کا انتباہ
Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۴پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر جعفری کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد پارٹی کے عہدہ داروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر دباؤ کے لئے عدلیہ کے استعمال کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
-
پاکستان: نو مئی کے پرتشدد واقعات کی رپورٹ سے پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام غائب
Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۳نو مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملے پر نگران حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے نام شامل نہيں ہيں
-
کئی ممالک سے پاکستانی شہری بے دخل
Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۵سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور سینیگال سمیت 8 ملکوں نے مزید 45 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔
-
چیمپئنز ٹرافی: ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا، وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۱چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ وراٹ کوہلی نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم 241 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
-
پاکستان، سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان ریلی
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷لبنان کے بیروت میں جہاں ایک طرف شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے سکردو میں بھی شہداء کی علامتی تشیع جنازہ میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
-
پاکستان: لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری جاری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۴پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن میں اب تک اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
-
چیف جسٹس نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا: بیرسٹر علی ظفر
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۴پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔
-
چیمپئنز ٹرافی، افغانستان پر جنوبی افریقہ کی بڑی جیت
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۹چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 315 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ریان رکیلٹن نے 106 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
-
پارا چنار میں انسانی بحران ہوا شدید، انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۸پاکستان کے علاقے پارا چنار کا محاصرہ جاری ہے اس درمیان اطلاعات ہيں کہ سیکورٹی فورسز نے بگن اور اس کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔