Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • پارا چنار میں انسانی بحران ہوا شدید، انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید

پاکستان کے علاقے پارا چنار کا محاصرہ جاری ہے اس درمیان اطلاعات ہيں کہ سیکورٹی فورسز نے بگن اور اس کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پارا چنار سے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے کا پچھلے پانچ مہینے سے محاصرہ جاری ہے اور سڑکيں بند ہيں- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کے وعدوں اور یقین دہانیوں کے بعد بھی پارا چنار میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور محصور مقامی باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-

کرم سے ایم این اے حمید حسین

کرم سے ایم این اے حمید حسین نے انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کررہی ہے لیکن بہتر یہ ہوتا کہ وہ حملے کے وقت ہی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائي کرتی اور اگر حکومت فوری طور پرایکشن میں آتی تو دہشت گرد کسی دوسرے مقام پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی جرات نہ کرتے اطلاعات ہيں کہ بگن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائي میں اٹھارہ تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہيں۔

 

ٹیگس