پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوشش ہے کہ تمام پاکستانی آزادی سے حق رائے دہی استعمال کریں۔
پورے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جاں حق اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
کابل، پیر کے روز افغانستان کے بعض پڑوسی ملکوں کے نمائندوں کے اجلاس کی اس نوعیت کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ میں پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا استقبال کیا اور اس کے بعد مذاکرات شروع ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اتوار کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی کو تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایران اور پاکستان کے سفرا اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔
تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈٹسٹریز اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات خطے کی اقتصادی ترقی کی ضمانت ہیں۔