پاکستان: ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خواں سمیت 10 افراد جاں بحق ، فضا سوگوار، ہرآنکھ اشکبار
جامشورو میں ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خوان خواجہ علی کاظم سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقے سیہون شریف روڈ حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے اور نوحہ خواں زین ترابی اور سید علی جان رضوی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد گزشتہ شب خیرپور جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام میں شرکت کے لیے خیرپور گئے تھے۔ صبح کراچی واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔
گلگت بلتستان کے معروف اور نوجوان منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سیدعلی جان رضوی کی میت جب اسکردو پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا ، ہزاروں افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پرہرآنکھ اشکبار تھی ۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں وین الٹنے کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے اس واقعے میں 10 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔
ابھی تک اس حادثے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم ابتدائی رپورٹس میں کہا گيا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔