Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں محمد شمیع اور شوبمان گل کا بہترین کھیل، ہندوستان نے 6 وکٹ سے بنگلادیش کو ہرایا

چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا میچ جمعرات کو دبئی میں ہندوستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا گیا۔ جس سے ہندوستان نے 6 وکٹ سے جیت لیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس میچ میں حمد شمیع ( پانچ وکٹ) اور ہر شیت رانا ( تین وکٹ ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔  جبکہ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے بنگلا دیش کی جانب سے دیئے گئے 229 رنز کا ہدف باآسانی 47 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہندوستان کی طرف سے شوبمان گل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان روہت شرما 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویراٹ کوہلی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایئر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کے ایل راہول 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس پہلے بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ توحید ریدوئے نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ذاکر علی نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تنزید حسن نے 25 رنز بنائے۔

قابل ذکر ہے کہ کل چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپیئن پاکستان کو شکست دی تھی۔  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو ساٹھ رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے تین سو اکیس رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم دوسو ساٹھ رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ وہیں انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستانی اسکواڈ میں امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔

 

ٹیگس