پورے ایران میں آج عاشورائے حسینی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ عراق، ہندوستان اور پاکستان میں آج نو محرم ہے۔
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تاسوعا اورعاشورائے حسینی پرسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ کی بھی خبر ہے۔
پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اسحاق ڈار کے نام پر مشاورت ہوئی ہے۔
کے پی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 18 جون 2022 سے 18جون 2023 تک صوبے میں 665 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں 15 خودکش حملے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور کے ایک اور اعلی اہلکار کو منشیات کے استعمال، اس کی طالب علموں کے درمیان فروخت اور طالبات کے ساتھ جنسی پارٹیوں کے انعقاد کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔
غذر کے مختلف نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کے بعد دریائے گلگت میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سحر نیوز رپورٹ