Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان پانچویں بار بنا چیمپئن ، نیا ریکارڈ کیا قائم

ہندوستان پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ایشین ہاکی چیمپئن 2024 مقابلے میں دفاعی چیمپئن ہندوستان نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہندوستان کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا، چین کوئی گول نہ کرسکا۔

ہندوستان 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور ہندوستان مشترکہ فاتح تھے۔

فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

ٹیگس