-
ایران اور کیوبا کا ویکسین کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ایران اور کیوبا نے طبی شعبے بالخصوص انواع و اقسام کی ویکسین کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
-
خودمختار ملکوں کے ساتھ تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل: صدر ایران
Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۷ایران کے صدر جمعرات کی صبح کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔
-
نیکارا گوا کے صدر نے ایران زندہ باد اور جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد کا نعرہ لگایا (ویڈیو)
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۰وینیزوئیلا کا دورہ ختم کرنے کے بعد صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنی دوسری منزل نکارا گوا پہنچ گئے جہاں ان کے نکارا گوئی ہم منصب ڈینیئل اورٹیگا نے اُن کا شاندار اور پر تپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں نکارا گوا کے صدر نے ’’جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد، ایران زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا۔ اس سے قبل انہوں نے ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احترام اور یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
-
صدر ایران وینیزوئیلا کے بعد نکاراگوا پہنچ گئے
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۲صدر ایران سید ابراہیم رئیسی وینیزوئیلا کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی دوسری منزل نکاراگوا پہنچ گئے۔
-
ایران اور وینیزویلا، تعلقات کی سطح کو عروج پر لے جانے میں پرعزم (تصاویر/ویڈیوز)
Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ایران اور وینیزویلا کے درمیان پائی جانے والی گنجائشیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ دونوں ممالک کے روابط کی سطح بڑھے اور طے شدہ معاہدوں پر جلد سے جلد عملدرآمد شروع ہو، یہ بات صدر ایران نے وینیزویلا پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی مشترکہ اجلاس میں کہی۔
-
کارا کاس میں وینیزوئیلا کے تاجروں سے صدر رئیسی کا خطاب
Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۲صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ وینیزوئیلا میں تہران اور کراکاس کے درمیان تجارت کا حجم بڑھا کر بیس ارب ڈالر تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اقتصادی میدان میں طاقتور ہونا پابندیوں کو ناکام بنانے کا موثر طریقہ ہے۔
-
اقتصادی شعبے میں مضبوط ہونا، پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کی بہترین راہ: صدر ایران
Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲وینیزویلائی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ایران نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات، مشترکہ دشمن اور مشترکہ نقطۂ نظر سے باہمی تعلقات عمیق اور اسٹریٹجک نوعیت اختیار کر گئے ہیں۔
-
صدر ایران رئیسی لاطینی امریکہ کے دورے پر
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دوست اور ہم فکر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید توسیع کے مقصد سے لاطینی ممالک کے دورے کا آغاز کیا ہے۔
-
دنیا کو میزائلوں کے ذریعے حیرت زدہ کرنے والی فوج پر ہمیں فخر ہے: صدر رئیسی
Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جدید ترین میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کرنے والی فوج پر فخر کرتے ہیں۔
-
ایرانی ہائپر سونک میزائل فتاح کی رونمائی
Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہائپر سونک میزائل فتاح کی آج صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔