سائفر کیس ميں سابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئي کے چيئرمین عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئي ہے۔
اسلام آباد ہائي کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تاہم سائفرکیس میں انہيں دوبارہ کل تک کے لئے گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے امن و امان کی برقراری کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی مشن چندریان 3 کو نئے ہندوستان کی شناخت قرار دیا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے سلسلے میں آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ایران ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات سے متعلق ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے فارسی میں پیغام جاری کیا ہے جس کا ایران اور ہندوستان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں زبردست خیر مقدم ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی گئي ہے۔
عراق کے حزب اللہ بریگیڈ نے عراق میں موجود امریکی فوج کو سازشوں کے خلاف خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے وہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں آج (بدھ کو) ایک زیر تعمیر ریلوے پُل گر گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔