Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: حکومت سازی پراتفاق کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای سو انڈیکس نوسو پچانوے پوائنٹس بڑھ گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آج صبح کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس یا 1.6 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 429 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 464 پر بند ہوا تھا۔14 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مل کر حکومت بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 926 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 872 پر بند ہوا تھا۔

ٹیگس