عراقی وزیراعظم السودانی نے اپنے ملک کے سیاسی و سماجی مسائل میں مداخلت کرنے پر بغداد میں امریکی سفیر کو سخت متنبہ کیا ہے۔
چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے کےلئے اپنی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو پاکستان میں شمسی اور دوسرے غیر روایتی انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی
پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے
آرمینیا کے صدر نیکول پاشینیان ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر کل تہران پہنچیں گے۔
ہندوستان کی ریاست گجرات میں ایک پُل ٹوٹنے سے 90 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنانی صدر میشل عون نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دن نجیب میقاتی کی حکومت کا استعفی قبول کر لیا ہے۔
سابقہ برطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ لز ٹرس کا موبائل ہیک ہونے اوردوسرے ممالک کے وزراء خارجہ سے ہونے والے مذاکرات اور یوکرین موضوع پر اہم معلومات ہیکروں کے ہاتھ لگنے کی خبر ہے۔
ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ملک ایک پولیس یونیفارم کی تجویز پیش کی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودجلدپاکستان کا دورہ کریں گے اور شہزادہ موصوف نےملکی ترقیاتی منصوبوں میں امدادکرنے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دور حکومت میں کام کے کلچر میں تبدیلی اور مرکزی محکموں کی کارکردگی بہتر ہونے کا دعوی کیا ہے