کانگریس کے بینک اکاؤنٹس بحال
کانگریس کے جن بینک اکاؤنٹس کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے منجمد کر دیا تھا، انہیں آئی ٹی ٹریبونل سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے لیڈر وویک تنکھا نے کہا ہے کہ کانگریس کےاکاؤنٹس پر پابندی بدھ تک ہٹا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہلی میں آئی ٹی اے ٹی بنچ کے سامنے کانگریس کا موقف پیش کیا اور بتایا کہ کانگریس پارٹی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں ۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے کانگریس پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منمجمد کردینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ تو ملازمین کی تنخواہیں نکال پا رہے ہیں اور نہ ہی بجلی کے بل ادا کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے بی جے پی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت پرتالا لگا دیا ہے یہ کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد نہيں ہوئے بلکہ جمہوریت کو منجمد کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہےکہ یہ کوئی نیا معاملہ نہيں برسوں سے چل رہا ہے آٹی اپنا کام قانون کے دائرےمیں کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے اور الکٹوربانڈ کے بارے میں عدالتی فیصلے کے بعد کانگریس کے کارکنوں نے دہلی میں بی جے پیکے خلاف شدید احتجاج کیا۔