Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں، سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا، سزائے موت ہونی چاہیے، جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو دو بار سزائے موت ملنی چاہیے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں انیس فروری پیر کو دس بجے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس فروری تک ملتوی کر دی۔

ٹیگس