Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے کسانوں کی دہلی کی جانب مارچ

ہندوستان کی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش آج بھی جاری رہی ۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ایم ایس پی اور دیگر مطالبات کو لے کر کسانوں نے پنجاب سے دہلی کی جانب مارچ شروع کیا ہے جس کا آج دوسرا دن ہے ۔ ہریانہ پولیس نے پنجاب سے ہریانہ داخل ہونے والے کسانوں کو شمبھو بارڈرپر روک دیا ہے اورانہيں آگے بڑھنے کی اجازت نہيں دے رہی ہےتاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ہرحال میں دہلی کی جانب مارچ کريں گے ۔

کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے کل پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے اور لاٹھی چارچ کیا جس میں متعدد کسان زخمی ہوگئے ۔ کسانوں پر پولیس کی لاٹھی چارج کے خلاف پنجاب میں کسان تنظیموں نے کل جمعرات کو چار گھنٹے کے لئے ریلوے ٹریک بند کردینے کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں دوپہر بارہ بجے سے چار بجے تک ریلوے ٹریک بند کردیا جائے گا۔

دوسری جانب دہلی کے سبھی بارڈرز پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ٹیگس