پاکستان کے الیکشن کمیشن نے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے پمرا سے اس کا ٹرانسکرپٹ طلب کرلیا ہے۔
صوبہ پنجاب میں برسر اقتدار تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے عمران خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر کہا ہے کہ خان صاحب کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
سی ڈی اے نے ہفتہ کے دن اسلام آباد میں قائم اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا ہے۔ اعظم سواتی کو فوج کے خلاف ٹوئیٹ کرنے پر ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے سینٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے دائر پانچ آیف آئی آر رپورٹیں منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ اگر ان کے خلاف کوئی دوسرا مقدمہ درج نہیں تو انہیں آزاد کیا جائے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
پاکستان کے معروف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کو مزید وقت دینا ملکی معیشت کے ساتھ ظلم ہوگا ۔
پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے “غیر رسمی رابطے” شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا سگنل دے دیا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی آگے ہے۔