پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات بنتے جارہے ہیں، عمران خان
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال کو اداروں کی سیاسی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اداروں میں جو سیاسی مداخلت کی گئی ہے اس کا ملک کو بہت نقصان ہوا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف کا نام لیکر کہا کہ جہاں ہم آج کھڑے ہیں اس میں سے بڑا ہاتھ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر ملک میں پولیٹیکل انجینیئرنگ کے آثار دیکھ رہے ہیں جس کے تحت تحریک انصاف کو کمزور اور بعض دوسری جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آٹے کے بحران اور میرپورخاص میں بھگدڑ مچنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو تباہ کرنے کا ایجنڈا لیکر آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات بنتے جارہے ہیں ۔