امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو تب تک نیند نہیں آتی جب تک وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں زمین پر موجود انسانوں کا خون نہیں بہا لیتے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے یمنی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی، شائستگی سے فلسطینیوں کا دفاع کر رہے ہیں اور آخرکار کامیاب ہوں گے۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع نے انصاراللہ یمن کے وفد کے ساتھ امن کے عمل کو مکمل کرنے کی خبر دی ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ صنعا کے وفد کا ریاض دورہ عمان کی ثالثی کی وجہ سے ہے، سعودی عرب کی دعوت کی وجہ سے نہیں۔