امریکہ نے یمن پر اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حدیدہ اور صعدہ صوبوں پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: المسیرہ ٹی وی کے مطابق امریکہ کے جنگي طیاروں نے حدیدہ کے الحوگ اور صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے پر بمباری کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی نے ان حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہيں بتائيں۔ اس سلسلے میں سباء نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے پر تین بار بمباری کی۔ سبا نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ کے الحوک علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا۔ اب تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئي رپورٹ سامنے نہيں آئي ہے۔