صیہونی حکومت کے ایک سابق فوجی جنرل نے ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں اور ملک کے اندرونی معاملات میں انکی مداخلت کا تہران ضرور جواب دے گا۔
یوٹیلسٹ سیٹلائٹ نے انگریزی زبان میں ایرانی چینل پریس ٹی وی کو یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے اپنی فہرست سے ہٹا دیا۔
ایران نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پابندیوں کی دیواروں کو توڑنے کا منصوبہ ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
انسان دوستانہ اشیا کا پابندیوں سے استثنیٰ ایک بڑا جھوٹ ہے جس کا سہارا امریکہ، رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی سے فرار کے لئے لے رہا ہے، یہ بات ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے کہی۔
ایران نے اپنی انٹیلیجنس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایٹمی معاہدہ سے متعلق مذآکرات کے دوران مبہم زبان سے پرہیز کرے تو معاہدہ جلد ازجلد ہو سکتا ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تہران ایٹمی معاہدے کی بحالی کے سمجھوتے میں ، ابہام اور لوپ ہول ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
ایران نے کہا ہے کہ ارسال شدہ جواب کا متن تعمیری ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔